ظہیر عباس نے بیٹسمینوں کی رہنمائی شروع کر دی

Zaheer Abbas

Zaheer Abbas

لاہور (جیوڈیسک) ظہیر عباس نے بیٹسمینوں کی رہنمائی شروع کر دی، سابق کپتان اپنا مخصوص ہیٹ پہنے پلیئرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے اور مفید مشورے دیتے رہے۔

ایشیا کپ کی تیاریوں کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا، ایک روز کی تاخیر کے بعد سعید اجمل نے بھی رپورٹ کر دی، آف اسپنر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ بھر پور پریکٹس کرتے رہے۔

کھلاڑیوں نے پہلے صبح کے سیشن میں فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی نگرانی میں کیچ پریکٹس کے بعد سہ پہر کو دوسرے مرحلے میں بیٹنگ اور بولنگ کی۔

ظہیر عباس نے پہلے تو وسطی پچ پر بیٹسمینوں کو کھیلتے دیکھا اور تکنیکی خامیاں دور کرنے کیلیے مفید مشورے بھی دیے۔

سہ پہر کے سیشن میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے سربراہ سابق خالد محمود نے کیمپ کا دورہ کر کے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔