قیصر نذیر بٹ کے حکم پر پولیس تھانہ مصطفی آباد پر بیلف کا چھاپہ

مصطفی آباد/للیانی: قیصر نذیر بٹ کے حکم پر پولیس تھانہ مصطفی آباد پر بیلف کا چھاپہ، دو افراد بر آمد، بر آمد افراد کی گرفتاری پولیس چوکی دفتوہ میں ڈالی گئی ہے، محرر تھانہ مصطفی آباد کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل شیشن جج قیصر نذیر بٹ کی طرف سے مقرر کئے گئے بیلف نے عبدالراق اورنوید صدیق کے ہمراہ تھانہ مصطفی آباد پر چھاپہ مارا، اور حوالات میں بند مہر یونس جو کہ 471/420/468کے مقدمہ میں ملزم تھا کو بر آمد کرکے اس کی گرفتاری کی بابت محرر تھانہ مصطفی آباد سے دریافت کیا۔

محرر تھانہ مصطفی آباد عباس کے مطابق مذکورہ ملزم کی گرفتاری پولیس چوکی دفتوہ میں ڈالی گئی ہے۔ جبکہ حوالات کے سامنے کمرے میں بغیر ہتھکڑی چارپائی پر بیٹھے محمد جمیل کو بھی بر آمد کر کے اس کی بابت پوچھا گیا تو محرر نے بتایا کہ اس کی گرفتار بھی پولیس چوکی دفتوہ میں ہی ڈالی گئی ہے۔ بیلف مذکورہ افراد کو عدالت پیش کرنے کیلئے اپنے ہمراہ لے گیا۔ مشتعل مظاہرین کا تھانے کے سامنے احتجاج، پولیس کے خلاف نعرے بازی۔