اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف فوجی کارروائی کے بعدملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا خدشہ ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کوسیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
جمعرات کو سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے ردعمل میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں دہشت گردانہ کا رروائیاں کی جاسکتی ہے جس کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب سمیت چاروں صوبائی حکو متوں کو تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔