واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت افغانستان میں امن اور استحکام کی کوشش میں امریکا کے اہم اتحادی ہیں۔ واشنگٹن سے جاری کئے گئے بیان میں محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
پاکستان یقینا افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ایک اہم اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی افغانستان کو مستحکم اور محفوظ علاقہ بنانے کے لئے اہم رکن کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں سیکوریٹی معاملات پر دونوں ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔