ڈاکٹروں کا شاہد آفریدی کو 2 دن تک کم بولنے کا مشورہ

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹروں نے کرکٹر شاہد آفریدی کو 2 دن تک کم بولنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کو پریکٹس کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے سے چہرے پر ضرب آئی تھی۔

جبڑے پر زور آنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے احتیاط کرنے کو کہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔