مشرف کیخلاف غداری کیس ملٹری کورٹ منتقل کیے جانے کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے گا یا خصوصی عدالت میں فیصلہ آج ہو گا۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ عدالت، ججوں کے متعصب ہونے، عدالتی دائرہ اختیار اور مقدمے کی فوجی عدالت منتقلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔

پرویز مشرف کی عدالت حاضری سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مقدمے کی فوجی عدالت میں منتقلی کی درخواست خارج ہو جاتی ہے تو آئندہ سماعت پر سابق صدر پرویز مشرف کو طلب کیا جائے گا اور ان کے خلاف فرد جرم کی کاروائی کا آغاز ہو گا۔