پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

پشاور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج جنگجو فورس ہے جو تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی انتہائی محفوظ ہے کم سے کم جوہری صلاحیت برقرار رکھیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے ایف سی خیبر پختونخوا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایف سی کی قربانیوں کی معترف ہے۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج جنگجو فورس ہے جو تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

اس حوالے سے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ جنرل راحیل شریف نے اسٹریٹجک فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام انتہائی محفوظ ہے کم سے کم جوہری صلاحیت بھی برقرار رکھی جائے گی۔