پاکستانی قوم کو امن کیساتھ رہنے کا پورا حق ہے: حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

قصور (جیوڈیسک) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو امن کیساتھ رہنے کا پورا حق ہے۔ہم نے جو مذاکرات کیے وہ امن کیلئے کیے تھے۔

ن لیگ کے ضلعی رہنما کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امن اور بقا کی اس جنگ میں جیت پاکستانی قوم کا ہی مقدر بنے گی، پاکستانی قوم کو امن کے ساتھ رہنے کو پورا حق ہے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے جو کمیٹی بنائی وہ مکمل نیک نیتی کے ساتھ بنائی اور خواہش ہے کہ ملک میں امن ہو، لیکن قتل و غارت گری اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ہیبت نواز خاں نیازی کے ورثاء سے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بیوہ کیلئے دس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔