مذاکرت جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہمارا آئین صرف قرآن اور حدیث ہے، شاہد اللہ شاہد

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے۔

شاہد اللہ شاہد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آئین صرف قرآن اور حدیث کو تسلیم کرتے ہیں چاہے کوئی مانے یا نہ مانے۔

دوسری طرف طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی بے اختیار ہے، پاک فوج اور طالبان براہ راست مذاکرات کریں تو امن آ سکتا ہے۔ پشاور میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی ہمیشہ یکطرفہ نہیں بلکہ دوطرفہ ہوتی ہے۔ عوامی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں تمام اختیارات پاک فوج کے پاس ہیں۔

حکومتی کمیٹی بھی بے اختیار ہے جو طالبان رابطہ کمیٹی کی وزیر اعظم، آرمی چیف یا ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ملاقات تک نہیں کرا سکتی۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ آپریشن کی صورت میں لاکھوں افراد بے گھر ہو جائیں گے۔ حکومت معاملات حل کرنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنائے۔