لاہور: سمن آباد میں فائرنگ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

Lahor

Lahor

لاہور (جیوڈیسک) سمن آباد میں فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سمن آباد میں پیش آیا جہاں فائرنگ کر کے 7 افراد کو زخمی کر دیا گیا، زخمیوں میں 3 اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گنگارام اور سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔