بیجنگ (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما اور تبت کے رہنما دلائی لاما کی ملاقات پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے بیجنگ میں امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
چینی نائب وزیرخارجہ ژانگی سوئی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما کی واشنگٹن میں تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما سے ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ تبت کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکا کو کسی صورت اس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔