ممبئی (جیوڈیسک) اداکار علی ظفر اور اداکارہ یامی گوتم کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ”ٹوٹل سیاپا“ کے نئے گانے”نہیں معلوم“ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز نرج پانڈے کی فلم ”ٹوٹل سیاپا“ کی فروری میں ہی ریلیز کا امکان ہے۔
فلم بھارت کے علاوہ پاکستان، افغانستان میں بھی ریلیز ہوگی جبکہ عرب اور افریقی ممالک میں فلم کی نمائش مارچ میں متوقع ہے۔ اداکار ظفر علی، ای یامی گرتم، انوپم کھیر اور کرن کھیر جلوہ گر ہیں۔
فلم مکمل طور پر کامیڈی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے لازوال رشتوں پرمبنی اس فلم کے ہدایت کار ای نواس ہیں جبکہ میوزک علی ظفر نے ترتیب دیا ہے۔