کراچی (جیوڈیسک) گیس کی کمی کے باعث کرا چی کے صنعتی علاقے سائٹ اور لانڈھی ایک مرتبہ پھر گیس سے محروم ہو گئے ہیں۔ 70 فیصد سے زائد صنعتوں میں پیداواری عمل رکنے کے باعث اربوں روپے نقصان کا خدشہ ہے۔
سائیٹ ایسوسی ایشن کے چئرمین یونس بشیر نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بغیر اطلاع علاقے میں گیس کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے سبب 70 فیصد سے زائد فیکٹریوں کا پیدواری عمل رک گیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدواری عمل رکنے سے اندرونی اور بیرونی تجارتی آرڈرز مکمل نہ ہونے کے سبب ملک کو اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ فیلڈ سے طلب سے کم گیس ملنے کے سبب چند علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے، اس کے علاوہ سائٹ اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں گیس کی سپلائی شدید متاثر ہے۔