واشنگٹن (جیوڈیسک) وینا ملک کا وائٹ ویڈنگ کا سپنا پورا ہوگیا، واشنگٹن کے کروز شپ میں دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتما م کیا گیا، دولہا دلہن نے رقص بھی کیا۔ سفید جوڑا، ہاتھ میں لال گلاب لیے وینا ملک بلیک سوٹ میں ملبوس اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں اور کروز کی طرف روانہ ہوئیں،اسد کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے روایتی برائڈمیڈز کے ساتھ کروز پر پہنچیں، واشنگٹن میں ہونے والی اس روایتی وائٹ ویڈنگ میں مہمانوں کی تواضع سی فوڈ سے ہوئی،ویڈنگ میں ڈانس بھی کیا، وینا اور اسد نے کیک بھی کاٹا، اسد نے وینا کو کیک کھلایا ،تو وینا نے دیور اور سسر جی کو کیک چکھایا۔
وینا ملک کہتی ہیں کہ وائٹ ویڈنگ کا سپنا پورا ہونے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، شادی کی اصل تقریبات تو پاکستان میں ہوں گی۔