لاہور (جیوڈیسک) اپنے رقص سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی دیدار پیر کو پیا گھر سدھاریں گی، ان کی رسم حنا لاہور میں ہوئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات بھی شریک ہوئیں، تاہم ان کی بہن فلمسٹار نرگس اس میں شریک نہیں ہوئی۔ 35 سالہ دیدار نے فلموں میں تو اتنا نام نہیں کمایا تاہم اسٹیج پر اپنے دلکش رقص سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا۔
انہوں نے 2013 میں جلال پور بھٹیاں سے تعلق رکھنے والی حمزہ بھٹی سے نکاح کیا۔فلمسٹار دیدار کی ابٹن کی رسم ہفتہ کی شب اور رسم حنا اتوار کو ہوئی،اس تقریب میں شوبز کی چند شخصیات بھی شریک ہوئیں تاہم فلمسٹار نرگس اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں شریک نہیں۔
ذرائع کے مطابق حمزہ کے اہل خانہ بھی اس شادی میں شریک نہیں، فلمسٹار دیدارنے اب اس ٹیج پر کام جاری نہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔