ممبئی (جیوڈیسک) 27 برس میں پہلی بار جوہی چاولہ کے ساتھ کام کرنیوالی مادھوری ڈکشت کہتی ہیں کہ بالی ووڈ میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔
مادھوری کہتی ہیں ’میرا ایسا کوئی ایسا دوست نہیں ہے جس سے کہا جائے کہ چلو چائے پیتے ہیں، یہاں ہر کوئی فلموں میں اتنا مصروف ہے کہ کوئی آؤٹ ڈور پر ہے، کوئی کچھ اور کر رہا ہے، میں جب پہلے یہاں تھی تب بھی مشکل سے ہی کسی پارٹی میں جاتی تھی۔
مادھوری اور جوہی چاولہ جلد ہی فلم ’گلاب گینگ ‘ میں نظر آئیں گی۔