پشاور گونج اٹھا، ایک گھنٹے میں تین بم دھماکے، گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے مختلف علاقے بم دھماکوں سے گونج اٹھے ، کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ، واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں فیز سیون میں رہائشی پیر سید بادشاہ کے گھر کے باہر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے سید بادشاہ کے گھر سمیت کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا ادھر افغان کالونی کا علاقہ بھی دھماکے سے گونج اٹھا جہاں ایک گھر کے باہر دھماکا کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ یکہ توت کی حدود شہباز ٹاؤن میں تاجر حاجی میجر کے گھر کے باہر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں۔