ڈنگہ کی خبریں 22/2/2014
Posted on February 24, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ : شاہد عباس پنجاب پولیس لاہور قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کے ممتاز گائیک گھرانے کے چشم و چراغ اُستاد عاشق علی مرحوم، اُستاد پرویز اختر مرحوم ، حاجی جاوید اختر کے ماموں زاد ، نوجوان صحافی ضیغم عباس کے انکل وقاص علی کے بھائی ، ذیشان علی شانی کے والد شاہد عباس پنجاب پولیس لاہور قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، اُن کو سمن آباد لاہور میں آسودہ خاک کر دِیا گیا ، ملک بھر سے ممتاز شخصیات نمازِ جنازہ میں شریک ، تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس لاہور شاہد عباس گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد سمن آباد لاہور میں انتقال کر گئے ، سماجی و سیاسی حلقوں کی اہم شخصیات شریک ، نمایاں ترین شرکاء میں پرائیڈ آف پرفارمنس پی ٹی ایوارڈ یافتہ گلوکار شوکت علی ،گلزار احمد ،سلامت علی ، امانت علی ، ساجد علی ، زاہد حسین ، اُستاد شوکت منظور اسلام آباد ، مشتاق حسین ، دلشاد علی ، گلوکار عمران شوکت علی ، گلوکار محسن شوکت علی ، اسد عباس رازڈنگہ ، ضیغم عباس ڈنگہ ،محسن رضا ، وسیم عباس ، جہانگیر زاہد ، بابر علی ، شہباز حسین ، عامر علی ، عمران علی ، سمیت کثیر تعداد شریک تھے ، یاد رہے ،ختم قل آج نمازِ ظہر کے بعد اُن کی رہائشگاہ سمن آباد لاہور میں پڑھا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میڈیا کونسل کے وفد کی انچارج پولیس چوکی ڈنگہ سے ملاقات،شہر کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میڈیا کونسل کے وفد کی انچارج پولیس چوکی ڈنگہ سے ملاقات۔سب انسپکٹر مشتاق احمد ڈار سے تفصیلی ملاقات کے دوران شہر کی امن و امان کی صورتحال پر گھنٹوں گفتگو جاری رہی۔چوکی انچارج نے یقین دہانی کروائی کہ شہریوں کے دفاع کے لئے تمام تجاویز پر سنجیدگی سے عمل درآمد ممکن بنائیں گے۔ڈنگہ میڈیا کونسل کے وفد نے سرپرست رانا قاسم حسنین علی،صدر نثار مغل کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد میں الطاف حسن طاہر ، بشارت علی طاہر،تجمل حیات مکڑ، میاں ضیاء اللہ اسلم،حاجی ناصر زیدی،ڈاکٹر افضال مغل،شفنان عدیل،رانا اطہر رشید،فتح جنگ وڑائچ،سید شبیر ہاشمی،سمیت ارکان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان راہنما و قانون دان چوہدری رضوان چوہان(فتہ بھنڈ)کی شاندار دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان راہنما و قانون دان چوہدری رضوان چوہان(فتہ بھنڈ)کی شاندار دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی۔دعوت ولیمہ آئیڈیل میرج ہال ڈنگہ پر منعقد کی گئی۔تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔شرکت کرنے والوں میںراہنما تحریک انصاف میاں مبین حیات،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 112چوہدری زاہد اکرم ایڈووکیٹ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 113 چوہدری شرافت حسین،چوہدری عدنان افضل پنجن،چوہدری جعفر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں،میاں خالد حسین ایڈووکیٹ سیکریالی،چوہدری یونس چوہان امیدوار چئیر مین یو سی فتہ بھنڈ،چوہدری مناسب پوڑانوالہ،ملک بابر اعوان صدر پی ٹی آئی ڈنگہ،پیر میاں غفار حسین،راز احسان ایڈووکیٹ،میاں امجد محمود(سابق چیئر مین)،سمیت سینکڑوں معززین علاقہ و اہل دیہہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا کرنانہ کے SSTماسٹر محمد اشرف کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گائوں موضع جوڑا میں ادا کر دی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا کرنانہ کے SSTماسٹر محمد اشرف کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گائوں موضع جوڑا میں ادا کر دی گئی ، ماسٹر محمد اشرف نیک سیرت ، ملنسار اور انتہائی شفیق اُستاد تھے ، جو کہ گذشتہ دِنوں سے کافی علیل تھے ، علاج کی غرض سے سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دِیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے اور خالق ِ حقیقی سے جا ملے ، نور جمال گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے ماسٹر طیب ESTکے ماموں کی نمازِ جنازہ میں معززین علاقہ و اساتذہ برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گذشتہ شب پاکستان تحریک انصاف ناروے کی مرکزی مجلس عاملہ اور یوتھ ونگ کا مشترکہ اجلاس اوسلو شہر کے وسط میں منعقد ہوا
اوسلو(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ شب پاکستان تحریک انصاف ناروے کی مرکزی مجلس عاملہ اور یوتھ ونگ کا مشترکہ اجلاس اوسلو شہر کے وسط میں منعقد ہوا،تمام ونگز کی کارکردگی اور مجلس عاملہ ،جنرل اسمبلی، 2014کے پارٹی الیکشنز اور23مارچ کے ایونٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا تقریب کی صدارت شاہد جمیل صدر پی ٹی آئی ناروے نے کی،اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں شاہد جمیل نے کہا کہ میرے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ ناروے کے پہلے جمہوری صدر کی حیثیت سے بہترین فیصلے کئے ہیں،اس موقع پر نائب صدر شاہد بشیر ،جنرل سیکرٹری شیراز اختر نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مئی کے بعد ناروے میں دوبارہ پارٹی الیکشن منعقد کئے جائیں گے،انچارج الیکشن سیل پی ٹی آئی ناروے صبیح الحسن کمالی نے کہا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کی ترجمان جماعت ہے اور آئندہ الیکشن میں نوجوان بھر پور حصہ لیں گے ،صدر ویمن ونگ انیلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کو اوسلو میں بے مثال ایونٹ کریں گے،آخر میں صدر یوتھ ونگ نوریز بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ مارچ کے آخر میں سیمینار منعقد کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نور احمدمرحوم کا ختم قل آج دس بجے مسجد صوفی کرم دین لالہ موسیٰ میں ہو گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ریٹائرڈ ڈی ایس پی چوہدری رحم داد کے صاحبزادے،پروفیسرآفتاب نور،سہیل افتخار نور،اسرار نور،شیراز احمد عرف مون کے والد محترم سابق سب انسپکٹر چوہدری نور احمد جو کہ گذشتہ روزمختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ان کا ختم قل آج صبح دس بجے مسجد صوفی کرم دین محلہ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں ہو گا بڑی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روزبھی جاری ر
لالہ موسیٰ( محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روزبھی جاری رہا،چھوٹابازر،اردوبازار،دینہ چکیاں بازار،مین بازار ، نلکے والی گلی میں 34تجاوزکنندگان کومجموعی طورپر19000روپے جرمانے کئے گئے،ا س سلسلہ میں چیف آفیسرٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹرلالہ موسیٰ نے بتایاکہ جرمانے روزانہ کی بنیادپرکئے جارہے ہیں اورتجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم کا مشیر بن کر پولیس سے سکواڈ طلب کرنے والے شخص کو صدر پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلا ل احمد بٹ) وزیر اعظم کا مشیر بن کر پولیس سے سکواڈ طلب کرنے والے شخص کو صدر پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے پولیس کنٹرول کی ہدائیت پر وزیر اعظم کے مبینہ مشیر کوسکواڈ فراہم کیا بعد ازاںجب وہ مقامی ہوٹل پر کھانا کھانے گیا جہاںشک گزرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹرنے اس سے بات کرنا چاہی تو اس نے گاڑی بھگا دی جب پولیس موبائل نے تعاقب کر کے اسے روکنے کی کوشش کی تو گاڑیاں ٹکرا گئیں تاہم پولیس نے نواحی گائوں ٹھیکریاں کے قریب اسے پکڑ لیا اور اس کی کار کو قبضہ میں لے کراس کے خلاف زیر دفعہ 170-279-427ت پ کے تحت ایس ایچ او تھانہ صدر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے تا ہم گرفتار ملزم جاویداقبال کے مطابق پولیس کو غلط فہمی ہوئی ہے پولیس نے لیٹر پیڈ بھی قبضہ میں لے لئے ہیںاور مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماحامد خان سے خصوصی ملاقات کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماحامد خان سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کھاریاں بار کے وکلاء کی طرف سے 1995سے لے کر اب تک نظریاتی گروپ کیلئے خدمات کو سراہا۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کھاریاں بار کے دیگر وکلاء کے ہمراہ خامد خان گروپ کے امیدواران برائے صدر شفقت محمود چوہان،جنرل سیکرٹری میاں اصغر علی،نائب صدر عامر جلیل صدیقی کی الیکشن کیمپین میں حصہ لیالاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر وکلاء میں کافی جوش و خروش پایہ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری رشید احمد کے بھائی چوہدری محمد ریاض کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مشہور و معروف شخصیت میجر (ر) غلام رسول چوہدری کے برادر ان لاء اور چوہدری رشید احمد کے بھائی چوہدری محمد ریاض کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا ، علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات نے میجر (ر) غلام رسول و دیگر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔ اظہار افسوس کرے والوں میں MNA چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، چوہدری قمر زمان کائرہ ،چوہدری طاہر زمان کائرہ، چوہدری اشر ف دیونہ MPA،چوہدری آصف رضا کوٹلہ، چوہدری اعجاز احمد میانہ چک ، چوہدری طارق محمود ناظم چک سکندر ، چوہدری سجاد اصغر کلیوال سیداں ، ظفر اقبال ہیلوی ، چوہدری اخر ، چوہدری طارق محمود ، چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ ، ماسٹر جاوید ریاض ، ملک رفیق ، چوہدری اختر چھوکر کلاں ،چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، چوہدری محمد نواز سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد ریاض کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ 23 فروری بروز اتوار صبح 10بجے آبائی گائوں میں منعقد ہوگی
لالہ موسیٰ (محمد بلا ل احمد بٹ) مشہور و معروف شخصیت میجر (ر) غلام رسول چوہدری کے برادر ان لاء اور چوہدری رشید احمد کے بھائی چوہدری محمد ریاض کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ محفل آج مورخہ 23 فروری بروز اتوار صبح 10بجے آبائی گائوں میں منعقد ہوگی اور 11 بجے اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی ۔ تمام دوست احباب و عزیز و اقارب سے استدعا ہے کہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عابد رضا کوٹلہ MNA کا میجر (ر) غلام رسول چوہدری سے برادر ان لاء چوہدری محمد ریاض کی وفات پر اظہار افسوس
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) راہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری عابد رضا کوٹلہ MNA کا میجر (ر) غلام رسول چوہدری سے برادر ان لاء چوہدری محمد ریاض کی وفات پر اظہار افسوس ۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے
مغفرت کی اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہم میجر (ر) غلام رسول چوہدری اور ان کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میجر (ر) غلام رسول چوہدری کے برادران لاء چوہدری محمد ریاض کی وفات پر سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ کا اظہار افسوس
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) میجر (ر) غلام رسول چوہدری کے برادران لاء چوہدری محمد ریاض کی وفات پر سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ کا اظہار افسوس ۔ انہوں نے میجر (ر) غلام رسول سے ان کی برادران لاء کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں خصوصی جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ،آمین ۔ چوہدری طاہر زمان کائرہ ، چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، چوہدری غلمان اسلم کائر ہ نے بھی اظہار افسوس کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماحامد خان سے خصوصی ملاقات کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماحامد خان سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کھاریاں بار کے وکلاء کی طرف سے 1995سے لے کر اب تک نظریاتی گروپ کیلئے خدمات کو سراہا۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کھاریاں بار کے دیگر وکلاء کے ہمراہ خامد خان گروپ کے امیدواران برائے صدر شفقت محمود چوہان،جنرل سیکرٹری میاں اصغر علی،نائب صدر عامر جلیل صدیقی کی الیکشن کیمپین میں حصہ لیالاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر وکلاء میں کافی جوش و خروش پایہ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ میں کرپشن میں واضح کمی تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) خیبر پختونخواہ میں کرپشن میں واضح کمی تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں۔تحریک انصاف نے صوبے میں بہترین حکمت عملی سے باقاعدہ منصوبے شروع کئے ہیں۔صوبہ سندھ کی طرح پنجاب حکومت کو بھی خیبر پختونخواہ حکومت کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اقدامات کرنے چاہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے راہنما طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست نے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے صحت کا انصاف اور سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کئے ہیں جو کامیابی سے جاری ہیں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے منفرد پروگرام ہے جو کہ نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پروگرام ہے۔۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے خطرات کے باوجود تحریک انصاف کے پی کے کی حکومت نے انتہائی جرات مندی کے ساتھ اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوامی منصوبوں کا کامیاب آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سود سے پاک قرضے دئیے جا رہے ہیں جبکہ ن لیگ اپنے فلاپ یوتھ لون پروگرام کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک تحفظ اسلام پاکستان کاہنگامی اجلاس مرکزی امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی کی صدارت میں منعقدہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کاہنگامی اجلاس مرکزی امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی کی صدارت میں منعقدہوا،اجلاس میں ساہوکا میں گستاخی رسول کے واقعہ پرتشویش کااظہارکیاگیااور ملعون گستاخ حافظ یونس اور اسکے ساتھی کی فی الفورگرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائدین نے شدیدغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طورپرگستاخوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادے ورنہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان ایسے گستاخوں کو سزادلوانا جانتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے ہرکارکن نے ناموس رسالت کا پہرادینے کا عزم کیاہواہے اور آقا دوجہاں کی عزت وناموس کا پہرادیتے ہوئے جان دینا بھی جانتے ہیں اورجان لینا بھی جانتے ہیں ،اجلاس میں حافظ محمداصغرتوحیدی مرکزی سیکرٹری جنرل،چوہدری فیصل گجرانچارج میڈیا سیل، عبدالرزاق جلالی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ،چوہدری وقاص مجید،غلام نبی شاہد،حافظ محمدبنارس صدرٹی ٹی آئی پی دلانوالہ،چوہدری رطاسب توقیر،چوہدری ماسٹراحسان اللہ،چوہدری فیصل گوندل کنجاہ سمیت کارکنان کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ نوازبشیرجلالی کی قیادت میں وفدنے صدر سنی اتحادکونسل لالہ موسیٰ صاحبزادہ اخترحسین اشرفی کی رہائشگاہ پرجاکرانکی اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ نوازبشیرجلالی کی قیادت میں وفدنے صدر سنی اتحادکونسل لالہ موسیٰ صاحبزادہ اخترحسین اشرفی کی رہائشگاہ پرجاکرانکی اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت کیا ،وفدمیں مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی، انچارج میدیاسیل چوہدری فیصل گجر کے علاوہ صحافی جمیل احمدطاہر،شاہدلطیف بھی شامل تھے،وفدنے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ،اور سوگوارخاندان سے گہری ہمدردی کا اظہارکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تعلیم عام کر نا ہو گی: اقبال چودھری
لاہور (محمدبلال احمد بٹ) پرائیویٹ سکول تعلیم کے شعبہ میں اپنی گراں قدر خدمات پیش کر کے ملک کا مستقبل روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے اس پہلے کبھی نہ تھا، تعلیم عام کرنے سے ہی پاکستان ان اندھیروں سے نکل سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اقبال چودھری نے لندن اکیڈمی پلان سکول (LAPS) کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول کی کوآرڈی نیٹر مسز مہوش عمران اور منیجر آپریشن بہادر علی بھٹی بھی موجود تھے۔
مہان خصوصی اقبال چودھری نے پلے گروپ تا میٹرک تک اعلیٰ کارگردگی کے حامل طالب علموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکول سرکاری سکولوں کا بوجھ کم کر رہے ہیں، ملک کے تمام بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلے نہیں ملتے کیونکہ وہاں اتنی سیٹیں نہیں اس لئے پرائیویٹ سکول ملک کے نونہالوں میں تعلیم کا زیور عام کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کرنے کے ساتھ ساتھ کتابیں بھی فری فراہم کیں جس کی وجہ سے پنجاب کا شرح خواندگی 64 فیصد تک بڑھ گیا، موجودہ پنجاب حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اس نیک مقصد کے حصول کیلئے پرائیویٹ سکولوں کا ساتھ دیں۔ انعامات حاصل کرنے والے طلباء نے تعلیم کے ذریعے پاکستان کو تبدیل کرنے کا عزم کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com