پاکستان کو ہر قیمت پر امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے، چودھری نثار

 Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ طالبان سے میچ ہوا تو اچھا نتیجہ نکلے گا ، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کرکٹ میں اپنے جوہر دکھائے اور جارحانہ بیٹنگ کی ، وفاقی وزیر داخلہ نے بولنگ میں بھی اپنا ہنر دکھایا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان بھی کرکٹ کا شوق رکھتے ہیں ، طالبان کے ساتھ میچ ہوا تو اچھا نتیجہ نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو پرامن بنانے میں قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ملک کو امن کو گہوارہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔چاہے اس کے لئے کوئی بھی آپشن استعمال کرنا پڑے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض طاقتیں پاکستان کو کرکٹ میں محدود کرنا چاہتی ہیں، کرکٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔