پشاور: ایرانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملہ، 3 ایف سی اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خود کش دھماکے میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ بعد میں مبینہ خود کش حملہ آور کی گاڑی کو بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے سے اڑا دیا۔

پشاور یونیورسٹی ٹاون میں صفت غیور شہید روڈ پر ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آورسفید رنگ کی آلٹو کارچلاتا ہوا چیک پوسٹ کے قریب پہنچا تھا۔ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی قونصلیٹ کا محاصرہ کرکے اطراف کی سڑکیں بند کر دیں۔ 5 بج کر 40 منٹ پر دھماکہ ہوا۔حملہ آورگاڑی میں سوار تھا۔

رکنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں رکا اور اڑا دیا۔مبینہ خود کش حملہ آور کی گاڑی میں بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔ دو مرتبہ واٹر ڈسچارج کے ذریعے بم ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ جس کے بعد گاڑی کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ 60 کلو گرام اعلیٰ بارود استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور سفید گاڑی میں آیا اور ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خود کو اڑا دیا جدید سسٹم کے ذریعے گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو 5 سے 10 منٹ کے وقفے کے بعد پھٹنا تھا لیکن کسی خرابی کی بنا پر نہ پھٹ سکا۔ خود کش حملہ آور کی عمر 15 سے 17 سال بتائی جاتی ہے۔