حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظرشہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ جانے والے راستوں کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیدیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کی جانب سے پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ میں سیکیورٹی خدشات ہیں اور دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔ جبکہ ایس ایس پی ہاوٴس، سندھ ہائی کورٹ اور ڈی سی ہاوٴس کو بھی حساس قرار دیا گیا۔
جس کے بعد پولیس حکام نے ایس ایس پی چوک سے شاہراہ میراں روڈ کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دے کر سڑک پر رکاوٹیں لگادیں اور بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔