پیرس (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف پیٹرن بلا ل بھٹو زرداری نے سندھ فیسٹول کے دوران مختلف خطاب کے دوران واضح طور اعلان کیا کہ ہم کسی صورت طالبان کو تسلیم نہیں کرتے ان کے خلاف آپریشن کی واحد راستہ ہے وقت نے ثابت کردیا کہ ان کا موٴقف صحیح تھا۔
ہم ایم کیو ایم کی طرف اور ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے رہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں کہا کہ پارٹی کی شہید چیئرمین بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق پارٹی کی امانت بلال بھٹو زرادری تک پہنچ چکی ہے جس کی قیادت میں شہید جمہوریت کے مشن کی مکمل تکمل تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں کہا کہ جلد ہی پاکستان جارہے ہیں جہاں پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے اورپارٹی سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔