پینٹاگون کا امریکی فوج کی تعداد 70 سے 80 ہزار کم کر نے کا منصوبہ

American Army

American Army

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی فوج کا حجم دوسری جنگ عظیم سے قبل جتنا ہوجائے گا۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکی فوج کا حجم دوسری جنگ عظیم سے قبل جتنا ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے سفارش کی ہے کہ امریکی لڑاکا فوج کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار سے کم کر کے 4 لاکھ 40 ہزار سے 4 لاکھ 50 ہزار کے درمیان لائی جائے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان اور عراق جنگ کے بعد ملٹری لیڈرز کے پاس بڑی اور طویل فوجی کارروائیوں کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔اگر کانگریس نے فوج میں کمی کی منظوری دی تو امریکی فوج کی تعداد 1940ء میں دوسری جنگ عظیم جتنی ہوجائیگی۔

امریکی وازرت دفاع کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت 2017 تک امریکی فوج میں 13 فیصد کمی کی جائے گی۔