یوکرین میں پارلیمنٹ اسپیکر قائم مقام صدر مقرر، سابق صدر تاحال لاپتہ

Ukraine Parliament

Ukraine Parliament

کیو (جیوڈیسک) یوکرین کی پارلیمنٹ نے صدر وکٹر یانوکووچ کو برطرف کرنے کے ایک دن بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر الیگزینڈر ٹرچینوف کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔ پارلیمنٹ نے نئے انتخابات 25 مئی کو کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سابق صدر تاحال لاپتا ہیں۔ عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی نئی قیادت روس سے اچھے پڑوسیوں کی حیثیت سے برابری کی بنیاد پرنئے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ حکومت کی اولین ترجیح یورپی یونین میں شمولیت ہے جس نے نیا تجارتی معاہدہ کرنے اور امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے روس کو خبردارکیا ہے کہ وہ یوکرین میں فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ادھرمعزول کیے گئے صدر یانوکووچ کی خفیہ پناہ گاہ کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعا ت نہیں ملیں تاہم انھوں نے اپنے آخری ٹی وی انٹرویو میں پارلیمنٹ کے اقدامات کو بغاوت قرار دیا تھا۔