بہار (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق لالو کے ساتھی ارکان نے بہار اسمبلی کے اسپیکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے، سیاسی پنڈتوں کے مطابق وہ بہار کے وزیر اعلیٰ نیتش کمار کی پارٹی جے یو ڈی میں شامل ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے ارکان اسمبلی نے پارٹی میں سیٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارکان لوک سبھا کے لئے انتخابات لڑنا چاہتے ہیں۔ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مئی میں ہوں گے۔