ایشیا کپ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Sri Lanka, Pakistan

Sri Lanka, Pakistan

ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ڈھاکہ کے شہر فتح اللہ کے Khan Shaheb Osman Ali اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ مصباح الیون جیت کا کھاتہ کھولنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے قائد انجیلو میتھوز بھی ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستانی ٹیم 12 ویں ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کے دفاع کرے گی۔

دفاعی چیمپئن پاکستان 27 فروری کو افغانستان، 2 مارچ کو بھارت جبکہ 4 مارچ کو بنگلہ دیشی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔