کراچی (جیوڈیسک) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کی قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔ قرارداد ایم کیوایم کے رکن فیصل سبزواری نے پیش کی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان طالبان کے خلاف فوراً کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے، مساجد، امام بارگاہوں اور غیرمسلموں کی عبادگاہوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے، طالبان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکے۔
اس موقع پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ طالبان انسان نہیں درندے ہیں، قوم اپنے دل سے طالبان کا خوف نکال دے، جلد ہی یہ درندے ختم ہوجائیں گے۔ آپریشن ان سیاسی جماعتوں کیخلاف بھی ہوناچاہیے جودہشتگردی کرتی ہیں۔