ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کی فیکٹری میں ادویات کی تصدیق کا حکم

Hanif Abbasi

Hanif Abbasi

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عدالت نے اے این ایف کو مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی فیکٹری میں 60 ہزار ادویات کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختر بہادر نے حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے انٹی نارکوٹکس فورس کو ملزمان کے خلاف مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا کیس کی سماعت 3 مارچ کوکی جائیگی