قوم غیرآئینی اقدام پر اکسانے والوں کی باتوں میں نہیں آئیگی، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) الطاف حسین کے بیان پرمختلف جماعتوں کے رہنماوٴں کا شدید ردعمل سامنے ایا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے قوم غیرآئینی اقدام کیلیے اْکسانے والوں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

شرجیل میمن کہتے ہیں پیپلزپارٹی ہرحال میں مضبوط جمہوری پاکستان دیکھنا چاہتی ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ آج ملک میں ہرکوئی آئین کی حکمرانی اور قانون کو تسلیم کرتا ہے، ملکی سالمیت اور سیکیورٹی آئین کی بالادستی سے ہی مشروط ہے۔

قوم غیرآئینی اقدام کیلیے اکسانے والوں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت سنگین بحرانوں اور خطرات کا سامنا ہے۔

موجودہ حالات میں قوم کو تقسیم نہیں ایک کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور پیپلز پارٹی ہر حال میں پاکستان کو مضبوط جمہوری ملک دیکھنا چاہتی ہے۔