ہاتھ آئی فتح سے محرومی پر مصباح الحق مایوسی کا شکار

 Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

فتح اللہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں ہاتھ آئی فتح سے محرومی پر پاکستانی قائد مصباح الحق مایوسی کا شکار ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آسان وکٹ پر ہمیں ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا، عمر اکمل اچھا کھیلے مگر جلد بازی کی وجہ سے فنش نہیں کرپائے، میں نے اپنی پوری کوشش کی، دوسری جانب سری لنکن قائد انجیلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ کانٹے دار مقابلے میں فتح پر بہت خوش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 12 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مصباح اور عمر اکمل ففٹیز بنانے کے باوجود ٹیم کو منزل پر نہیں پہنچا پائے، مصباح الحق کا اس بارے میں کہنا ہے کہ عمر اکمل نے بہت اچھی بیٹنگ کی، ہماری شراکت کافی اہم رہی،اس وقت ہمارے ہاتھ میں 6 وکٹ تھیں لہذا یہ میچ جیتنا چاہیے تھا، انھوں نے کہاکہ عمر اکمل نے اچھی اننگز کھیلی مگر پھر جلد بازی میں شاٹ کھیل کر آئوٹ ہو گیا،وہ میچ فنش نہیں کر پایا۔