ایف بی آر کو عوام کے بینک کھاتوں تک رسائی ، تاجر برادری کا اظہار تشویش

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر کو عوام کے بینک کھاتوں تک رسائی کا اختیار ملنے پر تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔کاروبار کرنے والے کہتے ہیں کہ غیر منصفانہ اقدام سے سرمایا بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر عبداللہ ذکی کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او کے ذریعے بینکو ں پر دباؤ ڈالہ جارہا ہے کہ بینک کے ان صارفین کی تفصیلات فراہم کریں جن کے پاس این ٹی این نہیں ہے۔اس کے علاوہ وہ صارفین جو ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کھاتوں میں جمع کراتی ہیں یا ماہانہ 1 لاکھ روپے مالیت کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کرتے ہیں بینکس ان لوگوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو فراہم کریں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کھاتے دار بینکو ں میں نقد ٹرانزیکشن میں محتاط روایہ اختیار کریں گے جبکہ سرمایا بیروں ملک منتقل کرنے کا رحجان بھی بڑھے گا۔بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ غیر منصفانہ ایس آر او کو واپس لینے کے اقدامات کئے جائیں۔