پاکستان علماء کونسل کی طالبان سے خود کش حملے اور بم دھماکے بند کرنے کی اپیل

Pakistan Ulema Council

Pakistan Ulema Council

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علماء کونسل نے ملک میں قیام امن کیلئے طالبان سمیت دیگر گروپوں سے خود کش حملے اور بم دھماکے بند کرنے کی اپیل کر دی۔

کارروائیاں بند کرنے کی اپیل لاہور میں ہونے والے امن سیمینار میں کی گئی جس میں اٹھائیس سے زائد مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

سیمینار کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے خود کردار ادا کریں۔

تئیس ایف سی اہلکاروں کی لاشیں افغانستان سے لانے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات کے مطابق داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ اس موقع پر اسلام آباد، کراچی، خانیوال اور فیصل آباد میں بھی سیمینارز کا اعلان کیا گیا۔