میکسیکو سے منشیات سمگلنگ کا بے تاج بادشاہ گرفتار

Arrested

Arrested

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو منشیات کی سمگلنگ کے بے تاج بادشاہ کوئین ”الچپو“ گزمین کی اہلیہ اور دو سالہ جڑواں بیٹیاں اس کی گرفتاری کے وقت موجود تھیں لیکن حکام نے ان کو رہا کر دیا ہے۔ 56 سالہ گزمین نے 2007ء میں ایماکورونل سے اس وقت شادی کی تھی جب وہ اٹھارہ سال کی ملکہ حسن تھی۔

امریکی شہری یہ خاتون جڑواں بچوں کو جنم دینے کے لئے 2011ء میں لاس اینجلس گئی تھی۔ 13 سال تک فرار رہنے کے بعد منشیات کی سمگلنگ کے گروپ سینالا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب میکسیکو کے بحریہ کے اہلکار بحرالکاہل کے ساحلی مزتلن میں ایک کنڈومینیم کے چار منزلہ اپارٹمنٹ میں داخل ہو گئے۔

وزیر داخلہ میگوئل اینجل اوسوریو چونگ نے ریڈیو فارمولا کو بتایا کہ اس کی بیوی اور دو بیٹیاں وہاں تھیں لیکن ان کا مجرمانہ اقدام کے ساتھ قطعی کوئی تعلق نہیں تھا لہذا ان کو رہا کر دیا گیا۔

امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت گزمین کے ساتھ حیران کن طور پر انتہائی چھوٹا عملہ تھا جن میں ایک باڈی گارڈ اور ایک چوکیدار تھا۔ گزمین کی گرفتاری منشیات سے متعلق اس تشدد کے قلع قمع کے لئے جس میں 2006ء کے بعد سے میکسیکو میں قریباً 80 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صدر اینریک پینا نیٹو کی کوشش میں ایک زبردست کامیابی ہے۔