ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں ایوب گوٹھ اور قیوم آباد میں ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق ایوب گوٹھ میں ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب قیوم آباد سے متصل اقراء یونیورسٹی کے قریب مسافر بس ڈرائیور سے قابو ہوکر سائن بورڈ کے پول سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد بھی زخمی ہوئے۔