اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا تو دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات رواںبرس جون تک بھی ممکن نہیں ہیں۔
اب 28 فروری تک دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کیلیے دی گئی تاریخیں غیرموثر ہوچکی ہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائی کورٹس اور اب سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کے باعث الیکشن کمیشن عملی طور پر حتمی فیصلوں تک کوئی کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور سپریم کورٹ سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکام کی صورت کم ازک 2 ماہ حلقہ بندیوں کے لیے درکار ہوں گے اور حلقہ بندیوں کے بعد اعتراضات کے مرحلے پر مزید وقت درکار ہوگا۔ اس کے بعدالیکشن کمیشن کو انتخابات کے انتظامات کے لیے 2 ماہ درکار ہونگے۔