آئی جی خیبرپختونخوا پر حملے کی کوشش ناکام، طالبان کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

Nasir Durrani

Nasir Durrani

پشاور (جیوڈیسک) پولیس اور حساس اداروں نے آئی جی خیبرپختونخوا اور اعلیٰ پولیس حکام پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طالبان کمانڈر قاری انس کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر قاری انس عرف ابوموسیٰ صوابی انٹرچینج کے قریب گھات لگائے بیٹھے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس اداروں کے اہل کاروں نے آپریشن کر کے طالبان کمانڈر قاری انس کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ کے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان صوابی انٹرچینج سے گزرنے والے آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ کررہے تھے۔