کروڑ لعل عیسن : تحصیل بار کروڑ کے جنرل سیکریٹری مہر ریاض سیال کی کار رکشہ کے ساتھ ٹکرا جانے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ مہر ریاض سیال کروڑ کچہری سے اپنے گھر فتح پور جا رہے تھے کہ 94 چک کے قریب ان کی گاڑی کے ساتھ رکشہ ٹکرا گیا جس سے رکشہ اور کار کو نقصان پہنچا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے رکشہ کو تھانے لا کر ڈرائیور انتظار حسین کو حوالات میں بند کر کے کاروائی شروع کر دی۔
وکلاء مہر ریاض سیال جنرل سیکریٹری بار کروڑ ، سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ پولیس ملزم کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔ جس کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
دوسری جانے حوالات میں بند رکشہ ڈرائیور انتظار حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ وکیل کی گاڑی خود سے ایک دوسرے رکشے میں جا لگی۔اور وہ تباہ شدہ رکشہ موقع پر موجود ہے۔ جبکہ مجھے بلا وجہ پکڑ کر حوالات میں بند کر کے سراسر زیادتی کی جا رہی ہے۔