موسم بہار زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر کے ہارون آباد کا فطری حسن واپس لایا جائے
Posted on February 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ہارون آباد: موسم بہار زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر کے ہارون آباد کا فطری حسن واپس لایا جائے کیونکہ چند سال پہلے تک ہارون آباد شہر اور گردونواح کا علاقہ ہرے بھرے درختوں کی کثرت کے سبب خوبصورت فطری مناظر پیش کرتا ہے ہارون آباد کے قائد اعظم روڈ پر طویل قامت ہرے بھرے درختوں کی قطاریں اور شہر کو فطری حسن سے آراستہ کرتی تھیں مگر کارپٹڈ روڈ بنانے کے نام پر قائد اعظم روڈ سے درخت کاٹ دئیے گئے
بعد میں درخت لگانے کا وعدہ کیا گیا مگر کئی سال گزرنے کے باوجود قائد اعظم روڈ پر نئے درخت لگانے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے شہریوں شہزاد مالک ،حسن علی ،حافظ محمد نوید ،کا کہنا ہے کہ ہمارا شہر اس وقت سبزے سے محروم ہے اور قدرتی دولت اور فضا کو خوشگوار بنانے میں نمایاں کردار اداکرنے والے درختوں کی عدم موجودگی نے اس شہر کو زمانے کے سردوگرم میں جھلسا دیا ہے قائد اعظم روڈ پر بالخصوص اور دیگر پورے شہر میں بالعموم حالیہ موسم بہار میں شجر کاری کر کے اس شہر کا فطری حسن واپس لایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com