گرلز کالج روڈ پر جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بن گئے عوام بالخصوص طالبات کا سڑک پر سے گزرنا عذاب بن گیا
Posted on February 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ہارون آباد: گرلز کالج روڈ پر جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بن گئے عوام بالخصوص طالبات کا سڑک پر سے گزرنا عذاب بن گیا اہل علاقہ نے گندے پانی کے جوہڑ ختم کرنے مطالبہ کر دیا گرلزکالج روڈ نہایت مصروف اور اہم سڑک ہے جہاں ہر روز شہر کی سینکڑوں طالبات سفر کر کے کالج میں حصول تعلیم کے لیے آتی ہیں مگر اس سڑک پر گندے پانی کے تالاب جگہ جگہ بن چکے ہیں جن سے بدبو کے بھبھوکے اٹھتے ہیں جس سے اہل محلہ، راہگیروں اور طالبات جو شدید اذیت کا سامان کرنا پڑتا ہے۔
اہل محلہ کی زندگی بھی اجیرن ہو چکی ہے اور خطرناک امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے شہریوں ملک محمد اسلم چوہدری ذوالفقار علی ،علی محمد شیخ ،رائو محمد خالد ،محمد مبشر حسین ،محمد اکرم بھٹی ،محمد زاہد محمود اور محمد ندیم نے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز کالج روڈ سے گندے پانی کے تالابوں کا خاتمہ کر کے اس سڑک کو صاف کیا جائے طالبات کو اور اہل محلہ کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com