مہر یونس اینڈ کمپنی کے نام سے رکشہ والوں سے 10روپے فی پھیرا وصولی جاری

مصطفی آباد/للیانی میں مہر یونس اینڈ کمپنی کے نام سے رکشہ والوں سے 10روپے فی پھیرا وصولی جاری، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، محکمہ کی طرف سے کوئی ٹھیکہ نہیں ہوا با اثرافراد دہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں ، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق سرہالی کلاں، دفتوہ، چھٹیانوالہ،وہیگل، سرہالی خورد ودیگر دیہات کی طرف جانے والے رکشے جو سروس روڈ سے نواحی دیہات کی طرف جاتے ہیںان سے مہر یونس اینڈ کمپنی کے نام سے پرچی دے کردس روپے فی پھیرا زبردستی وصول کیا جاتا ہے۔

فیس نہ دینے والے افراد کو سروس روڈ پر رکشہ کھڑا نہیں کرنے دیا جاتا۔جگا نہ دینے والوں کو مہر یونس اینڈ کمپنی کے غنڈے غریب رکشہ ڈارئیوروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ مہر یونس اینڈ کمپنی عرصہ داراز سے انتظامیہ کی ملی بھگت سے جگا وصولی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی سی او قصور کی طرف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،