یوکرین میں فوجی مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہو گی، امریکا

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دینے پر غور کررہا ہے۔ لیبیا، شام اور دیگر ملکوں میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز اٹھانے والے ملک کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ یوکرین جیسے خودمختار ملک کو دی جانے والی دھمکیوں پر توجہ دیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین کی خودمختاری کے خلاف کی جانے والی کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بہت بڑی غلطی ہوگی۔