ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی کی سیشن کورٹ نے اداکار سلمان خان کے خلاف کار کی ٹکر سے ہلاکت کے مقدمے کی تازہ کارروائی کے لیے 26مارچ کی تاریخ دی ہے۔
ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت کے دوران17 عینی شاہدین کے ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی جن سے عدالت دوبارہ جرح کریگی۔ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی عدالت نے سلمان خان کے خلاف فرد جرم عائد کی تھی تاہم اداکار نے اپنے خلاف لگائی گئی دفعات ختم کرنے اور تازہ کارروائی کی استدعا کی تھی جس کو منظور کر لیا گیا۔
سلمان پر الزام ہے کہ انھوں نے 28 ستمبر 2002 ء کو نشے کی حالت میں اپنی لینڈ کروزر فٹ پاتھ پر چڑھا دی تھی جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔