سری لنکا کے خلاف شکست پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین بورڈ

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کی سری لنکا سے شکست پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ایک قسم کا وارم اپ تھا۔

امید ہے کھلاڑی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اگلے میچز میں اچھا پرفارم کریں گے،انھوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ جاندار ہو گا، کھلاڑیوں نے کافی محنت کی، میں پُرامید ہوں کہ ٹیم نہ صرف روایتی حریف کو زیر کرنے میں کامیاب ہوگی بلکہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پہنچے گی۔