کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8 بجے کھل گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت بدھ کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کر دیا گیا تھا جو صبح 8 بجے دو بارہ کھل گئے۔