ڈہرکی: زہریلا کھانا کھانے سے چار بچے جاں بحق

Child Died

Child Died

ڈہرکی (جیوڈیسک) سندھ کے علاقے ڈہرکی میں زہریلاکھانا کھانے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈہرکی کے قریب گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار بچے صبح ناشتے کے بعد گھر سے کھیلنے نکلے تھے لیکن دوپہر کے وقت اچانک بے ہوش ہو گئے۔ بچوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی موت کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور والدین غم سے نڈھال ہیں۔