شمالی وزیرستان: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Polio

Polio

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ذرائع کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں بویہ قلعہ کے رہائشی 18 ماہ کے بچے میں وائلڈ ٹائپ ون پولیو وائرس پایا گیا۔ 2014 میں نئے پولیو کیسز کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

ان میں سے فاٹا میں 19 اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیس سامنے آئے۔ شمالی وزیرستان میں پولیو کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے جن کی تعداد 18 ہے۔