ترقیاتی فنڈس کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس
Posted on February 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
سانگھڑ : ڈپٹی کمشنر سکند ر علی خشک اور ڈائریکٹر منسٹری آف پٹرولیم اسلام آباد میان جاوید کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی آئل کمپنیوں کو متعلقہ اضلاع کو رائلٹی اور ترقیاتی فنڈس کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس آج دوپہر کو ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع سے تیل اور گیس نکالنے و تلاش کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ اے ڈی سی ون زوہیب مشتاق ،انور محمود نظامانی نے شرکت ۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر پٹرولیم میان جاوید نے بتایا کے ڈسمبر 2013 تک کی رائلٹی تیل کمپنیوں سے لیکر صوبوں کے حوالے کی گئی ہے جبکہ تیل کمپنیوں کی جانب سے تیل و گیس نکلنے والی جگہ کے پانچ کلو میٹر سرکل میں گوٹھوں کو گیس کی فراہمی کے سلسلے میں ایک سمری وزیر اعظم ہائو س کو ارسال کی گئی ہے جس کی منظوری جلد متوقع ہے۔
اجلاس میں تیل کمپنیوں کی جانب سے زیراستعمال روڈ نیٹ ورک کی دیکھ بھال و مرمت کے کام کا جائزہ بھی لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکندر علی خشک نے بتایا کہ ہیوی ٹریفک اور 2011 کی شدید بارشوں کی وجہ سے ضلع کی تمام اہم سڑکیں بری طرح متاثر ہیں جن کی مرمت و دوبارہ تعمیر کے لیے تیل کمپنیا ں خصوصی تعاون کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شیش محل پولیس پوسٹ سے ٹنڈوآدم برانچ تک روڈ کی مرمت کے کام کے لیے OGDCL45%,UEPL50% اور PPL5% فنڈس دینگے جبکہ ٹنڈوآدم شہدادپور روڈ کا تین کلو میٹر حصہ PPL تعمیر کرے گی، جبکہ رانا چیک پوسٹ سے گھنڈن تک پانچ کلو میٹر روڈ کی مرمت کے لیےUEPL52% اور OGDCL48% فیصد فنڈس دینگے اس کے علاوہ لانڈہی ٹنڈوآدم روڈ کا 15 کلو میٹر حصہ UEPL جبکہ بقایا 15 کلو میٹر حکومت سندھ مرمت کریگی ۔جبکہ بیرانی سے کنڈیاری تک روڈ کا 15کلو میٹر حصے کی مرمت OGDCL کروائی گی۔اس موقع پر تعلقہ کھپرو میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنی PEL کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک ایمبولینس بمع تمام ضروری ساز و سامان و میڈیسن مفت فراہم کی جائی گی۔
ڈپٹی کمشنر سکندر علی خشک نے تیل کمپنیوں کے نمائندو ں پر زور دیا کہ وہ سوشل ویلفیئرکے فنڈس کے حوالے سے فارملٹیز جلد پوری کریں تاکہ اس پسماندہ علائقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبی شروع کیے جا سکیں۔ انہوں نے کمپنیوںکے نمائندوں کو ہدایت کی کے وہ ضلع میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کی فہرست ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کراوائیں تاکہ پتا چل سکے کہ ان کمپنیوں میں علائقے کے کتنے لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور علائقے کے لوگوںحق کا تحفظ کیا جاسکے ۔ اجلاس میں UEPL کے نصیر پیر زادہ ،OGDCL کے سید تنویر ،نثار احمد کورائی ،PPL کے منیر کے جدون اور عمر حیات و دیگر نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com