ملک سے جیولری کی بر آمد صرف ایک تہائی رہ گئی

Jewelery

Jewelery

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث ملک سے جیولری کی بر آمد صرف ایک تہائی رہ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران صرف بائیس کروڑ چون لاکھ ڈالر کا زیور بیرون ممالک فروخت کیا گیا۔

پچھلے سال کے اسی عرصے میں ایک ارب ایک کروڑ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک بھجوائی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے سخت مسابقت کے باعث عالمی منڈی میں پاکستانی جیولری کی برآمدات محدود ہو کر رہ گئی ہے۔