رانا ثناء اللہ کو تحریک انصاف پر تنقید کی تنخواہ نہیں ملتی ہے۔ یاسر گیلانی
Posted on February 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
لاہور: پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رانا ثناء اللہ کو پنجاب میںامن و امان کی بدترین صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرنے کے لئے ٹاسک دے رکھا ہے رانا ثناء اللہ کو تحریک انصاف پر تنقید کی تنخواہ نہیں ملتی ہے۔
حکمران تنقید برائے تنقید کے بجائے امن و امان کی مخدوش صورت حال پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-7 کے عہدیداران سید مظہر عباس، رانا محمد غفران، محمد امجد، فدا محمد فدا، شکیل گجر، چوہدری عدیل نواز، ناصر گھمن، ذاکر گیلانی، رانا اسد، مرزا سکندر، اصغر ڈار، حاجی سلطان مغل، تنویر گوگی، ملک حفیظ، نعمان گوگی ٹیلر، رومیل الیاس، ھاجی یعقوب کھوکھر اور عمار ارشدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com