مولانا محمد یوسف پسروری آج گوجرانوالہ آئیں گے

گوجرانوالہ: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنمااور ممتاز عالم دین مولانا محمد یوسف پسروری فیصل آبادجیل سے رہائی کے بعد آج پہلی بار گوجرانوالہ آئیں گے تو مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکن ان کا نہر اپر چناب نزد سپر ایشیاء جی ٹی روڈ پر استقبال کریں گے اور انہیں ایک بڑے جلو س کی صورت میں جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ لایا جائے گا۔

جہاں وہ کارکنان سے خطاب فرمائیں گے۔بعد ازیں جامع مسجد علی اہلحدیث پیپلز کالونی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔